میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیس بحران سندھ کے عوام کی روزی روٹی چھیننے کے مترادف ہے،مراد علی شاہ

گیس بحران سندھ کے عوام کی روزی روٹی چھیننے کے مترادف ہے،مراد علی شاہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گیس بحران سندھ کے عوام کی روزی روٹی چھیننے کے مترادف ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاق سے فوری طور پر سندھ کی گیس بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آٹیکل 158 کے تحت گیس پر پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے کیو نکہ سندھ پاکستان کی 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے پھر بھی سندھ کو محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں گیس کی بندش سے بہت بحران پیدا ہوگیا ہے، نہ صرف گھریلو صارفین کو گیس سے محروم کیا گیا بلکہ صنعتوں، پاؤر پروجیکٹس، سی این جی اسٹیشن کو بھی بند کیا گیا، گھریلو صارفین پریشان ہیں، صنعت کا پہیہ بند ہے اور بجلی کی پیداوار متاثر ہورہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں