میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکپتن اراضی کیس ، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

پاکپتن اراضی کیس ، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے پاکپتن اراضی کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی، ڈی جی نیکٹا خالق داد لک جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے۔ جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پاکپتن اراضی کیس کی سماعت کی ، سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکپتن اراضی کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی، ڈی جی نیکٹا خالق داد لک جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے،جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے ایک ایک افسر شامل ہوں گے۔عدالت نے کہا کہ جے آئی ٹی کے قواعد و ضوابط 27 دسمبر تک طے کیے جائیں، 27 دسمبر کو جے آئی ٹی ارکان سپریم کورٹ میں پیش ہوں، دستاویزات سے ثابت ہے نواز شریف نے بطور وزیراعلی اوقاف جائیداد نجی ملکیت میں دی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا نواز شریف کہتے ہیں ان کی یادداشت ہی چلی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں