پاپوش نگرتھانے کا سب انسپکٹر چوری شدہ موبائل کا سرپرست نکلا
شیئر کریں
ظفر ان ڈکیتوں سے چھینے ہوئے موبائل اپنے بھائی کی موبائل شاپ میں دے دیتا ہے
موبائل شاپ بنارس چوک PSO پمپ کے سامنے عوامی موبائل مارکیٹ میں موجود ہے
(رپورٹ؍ایم جے کے)پاپوش نگر میں چوری شدہ موبائل کے (آئی ایم ای آئی) نمبر تبدیل کے بعد فروخت، سب انسپیکٹر ظفر ان ڈکیتوں سے چھینے ہوئے موبائل لیتا ہے اور اپنے بھائی کی موبائل شاپ میں دے دیتا ہے، موبائل شاپ بنارس چوک PSO پمپ کے سامنے عوامی موبائل مارکیٹ میں موجود ہے۔علاقہ باوثوق ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل’ بدنام زمانہ ملزم صوبائی منشیات اسمگل اینڈ اسلحہ سمگل نوید خان عرف بڑا بھائی سے جانا جاتا ہے جو کہ اپنے آپ کو KPK پولیس والا ظاہر کرتا ہے جو کہ نوید خان ولد مسرت گل، موجودہ پتہ عجب خان کالونی ندی کے کینارے پاپوش نگر ضلع وسطی کراچی کا رہائشی ہے، مستقل پتہ کوہاٹ چشتی میانگان پوسٹ آفس لاچی کوہاٹ جو کہ KPK کوہاٹ سے بڑے پیمانے پر اسلحہ اور منشیات سمگل کرتا ہے اور کراچی لاتا ہے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں منشیات اور ڈکیتوں کو اسلحہ فروخت کرتا ہے، منشیات سپلائر میں اس کا کزن PC انس خان ولد یاسر خان جو کہ نیو کراچی انڈسٹری ایریا NKI پولیس اسٹیشن میں تعینات ہے بدنام زمانہ نوید خان عرف بڑابھائی کے ساتھ ان کاموں میں ملوث ہے جو کہ وہ خود پولیس فورس کا غلط فائدہ اٹھا کر پولیس کو بدنام کررہا ہے اور مختلف منشیات فروشوں کو منشیات فروخت کرتا ہے اور اسلحہ مختلف ڈکیتوں کو دیتا ہے، میٹرک بورڈ آفس میں بیٹھتا ہے اور طالب علموں کو منشیات فروخت کرتا ہے، اس کی سرپرستی تھانہ پاپوش نگر کا سب انسپیکٹر ظفر خود کرتا ہے سب انسپیکٹر ظفر اپنے ساتھ پرائیویٹ پارٹی چلاتا ہے اور علاقے میں جتنے بھی گٹکا ماوا اور جوئے سٹے ہیں ان کی بھی سرپرستی کرتا ہے، ان سب سے اور علاقے کے منشیات فروشوں سے سب انسپیکٹر ظفر تھانہ پاپوش نگر خود نوید عرف بڑابھائی کے ہاتھوں سے بھتہ اٹھتا ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ کراچی میں جتنے بھی موبائل اسنیچنگ گروپ کے ڈکیت ہیں ان سب سے سب انسپیکٹر ظفر کا رابط ہے ان ڈکیتوں سے چھینے ہوئے موبائل لیتا ہے اور اپنے بڑا بھائی شاہد خان ولد مسرت گل کو دیتا ہے اور وہ اپنے موبائل شاپ جو کہ بنارس چوک PSO پمپ کے سامنے عوامی موبائل مارکیٹ میں موچود ہے تو ظفر کا بھائی شاہد چوری شدہ موبائلوں کی (آئی ایم ای آئی) نمبر تبدیل کر کے ان چوری شدہ موبائل کو فروخت کرتا ہے۔


