میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ جتنے مرضی اتحاد کرلے، پیپلزپارٹی انتخابات میں کلین سویپ کریگی، شرجیل میمن

ن لیگ جتنے مرضی اتحاد کرلے، پیپلزپارٹی انتخابات میں کلین سویپ کریگی، شرجیل میمن

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ ن لیگ جتنے مرضی اتحاد کر لے، پیپلزپارٹی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو پنجاب میں حکومتیں ملیں انہوں نے ایک ہسپتال پنجاب میں نہیں بنوایا، سندھ کی شہری اور دیہی آبادی میں پیپلزپارٹی نے کام کیا، ہم نے لوگوں کو گھر دیئے، پی ایم ایل این بتائے انہوں نے کتنے لوگوں کو گھر بنوا کر دیئے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم پر 2018ئ￿ میں نااہل تھوپا گیا، ہم نہیں چاہتے2024ئ￿ میں بھی ایسے لوگ تھوپے جائیں جو ملک کا بھلا نہیں چاہتے، عوام کے ووٹ کے بعد کوئی بھی نااہل ملک پر نہیں تھوپا جائے گا، پیپلزپارٹی نے اس ملک کے لئے تاریخی کام کئے ہیں، ن لیگ کو ہمیشہ الیکشن کے موقع پر سندھ یاد آتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں