میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کا ضلع کیماڑی کے قیام کو چیلنج کرنے کا اعلان

ایم کیو ایم کا ضلع کیماڑی کے قیام کو چیلنج کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان نے ضلع کیماڑی کے قیام کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ، کیماڑی ضلع کے قیام کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ سندھ حکومت کا فیصلہ صرف سیاسی فوائد حاصل کرنے اور قانون و آئین کے منافی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے نئے ضلع کیماڑی اور ڈی ایم سی کیماڑی کا قیام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔اس سلسلے میں درخواست تیار کرلی گئی ہے۔ کیماڑی ضلع کے قیام کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی جائے گی، ایم کیو ایم کی طرف سے سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ اور رکن اسمبلی حمید الظفر پٹیشن جمع کرائیں گے۔ایم کیو ایم نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ضلع غربی کی تقسیم کرکے ضلع کیماڑی اور کیماڑی ڈی ایم سی کا قیام غیرآئینی ہے، ضلع کیماڑی کی تقسیم سے پہلے مقامی طور پر مردم شماری نہیں کی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ رویونیو قوانین کے مطابق کسی بھی ضلع کے قیام سے قبل عوامی سماعت کی جاتی ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا، یہ انتظامی نہیں سیاسی فیصلہ ہے۔ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کی مردم شماری کی حتمی فہرست جاری نہیں ہوئی اس سے قبل ایسا اقدام غیر آئینی و غیر قانونی ہے ، ضلع کیماڑی کے حدود کے تعین کا بھی کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔درخواست کے مطابق سندھ حکومت کا ایسے اقدام کا مقصد جیری مینڈرنگ ، قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں اور بلدیاتی انتخابات میں اثر انداز ہونے کے مترادف ہے ، ضلع کیماڑی کے قیام کے حوالے سے پٹیشن عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود ڈی ایم سی کیماڑی کا نوٹی فکیشن نکال دینا بدنیتی کا ثبوت ہے۔ایم کیو ایم نے درخواست میں کہا ہے کہ ایس ایل جی اے کے قوانین کے تحت کسی بھی کونسل کو توڑنے یا نئی کونسل بنانے کے لیے عوام سے رائے لی جاتی ہے جو نہیں لی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں