ایم نائن موٹروے پر رومی سٹی نامی غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کا انکشاف
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ایم نائن موٹروے پر رومی سٹی نامی غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کا انکشاف، رومی بلڈرز کی جانب سے شروع کی گئی اسکیم میں غیرقانونی زمین شامل کی گئی، ذرائع، منصوبے کی این او سیز بھی مشکوک، اینٹی کرپشن نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا،تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر رومی سٹی نامی غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کا انکشاف ہوا، رومی بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے رومی سٹی کے نام سے منصوبے کا آغاز کرکے 120،180 اور 240 گز کی پلاٹس کی بکنگ شروع کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیم قبضے کی زمین پر چلائی جا رہی ہے اور اسکیم کی زمین کا جعلی ریونیو رکارڈ بنایا گیا، ذرائع کے مطابق سابقہ مختیارکار ممتاز تالپور نے کروڑوں روپے لیکر مذکورہ زمین کا جعلی رکارڈ بنایا، ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبے میں سرکاری زمین بی شامل کردی گئی ہے، مذکورہ منصوبے کی سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غیرقانونی این او سیز بھی جاری کی گئی اور چالان کی مد میں رقم نہ جمع کروا کے ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان دیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان عامر پٹھان نے مذکورہ غیرقانونی منصوبے میں مرکزی سہولت کار کا کردار ادا کرتے ہوئے اسکیم کو بغیر چالان کی این او سیز جاری کیں، واضع رہے کہ مذکورہ منصوبے کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں اور اینٹی کرپشن نے سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے مذکورہ منصوبے کا تمام ریکارڈ طلب کیا تھا۔