میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جارحیت کاجواب دینے کیلئے اپ گریڈیشن جاری ہے ،آرمی چیف

جارحیت کاجواب دینے کیلئے اپ گریڈیشن جاری ہے ،آرمی چیف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتے جنگی رجحانات میں اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت کا اہم کردار ہے، پیچیدہ اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کے ساتھ سخت تربیت انتہائی ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی ساختہ وی ٹی فور ٹینک کی پاک فوج میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی، آرمی چیف نے وی ٹی فور ٹینک کی حربی صلاحیتوں کو عملی مظاہرہ بھی دیکھا، چینی ساختہ ٹینک جدید ترین پروٹیکشن، فائر پاور اور نقل وحرکت کا حامل ہے، وی ٹی فور دنیا کے بہترین جدید ٹینکوں کے ہم پلہ ہے۔ اپنے خطاب میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ روایتی جنگی صلاحیتوںکی اپ گریڈیشن ایک جاری عمل ہے، کسی بھی جارحیت کے بھرپور جواب دینے کے لئے روائتی صلاحیتوں کی اپ گریڈیشن جاری رکھنی چاہئے۔انہوںنے کہا کہ وی ٹی فور ٹینک پاکستان اور چین کے اسٹریٹجک تعاون کا ایک اور منہ بولتا ثبوت ہے، پاک فوج میں ان ٹینکوں کی شمولیت سے فارمیشنز کی جنگی استعداد بڑھے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ تیزی سے بدلتے جنگی رجحانات میں اعلی ترین پیشہ وارانہ مہارت کا اہم کردار ہے، پیچیدہ اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کے ساتھ سخت تربیت انتہائی ضروری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں