میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا وفاق پر گندم کی اسمگلنگ کا الزام

سندھ حکومت کا وفاق پر گندم کی اسمگلنگ کا الزام

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سید ناصر حسین شاہ وفاقی حکومت گندم بیرون ملک اسمگل کرکے مہنگے داموں درآمد کا الزام عائد کیا ہے۔ اپنے دفتر سے جاری بیان میں سندھ کے وزیراطلات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے انسانوں کے استعمال کی گندم پولٹری فارمز کو دے دی مگر آج جب ملک میں گندم کا بحران ہے تو وفاقی حکو مت سندھ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرارہی ہے، جب کہ حقیقت میں وفاقی کابینہ میں بیٹھے وزراء آٹا اور چینی کے بحران کے ذمہ دار ہیں۔ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھاکہ خسرو بختار اور جہانگیر ترین کے خلاف اگر کوئی کاروائی ہوتی تو آج ملک میں آٹے کا بحران نہ ہوتا۔ وفاقی حکومت اور وزرا اپنی نالائقی اور ناکامی کا ملبہ سندھ حکومت پر تھوپنا بند کریں۔انہوں نے کہا کہ پشاور، کوئٹہ اور دوسرے شہروں میں گندم اور آٹے کا بحران صرف اور صرف وفاقی حکومت کی نا اہلی کا نتیجہ ہے۔ وفاقی وزراء کو شاہد اس بات کا علم نہیں کہ محکمہ فوڈ سیکورٹی وفاقی حکومت کے ماتحت ہے اور جس کی نااہلی کا خمیازہ پورا پاکستان بھگت رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں