میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تبدیلی سرکار نے کراچی پر بجلی گرا دی

تبدیلی سرکار نے کراچی پر بجلی گرا دی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر، تابش گوہر کے معاون خصوصی بنتے ہی بڑا فیصلہ تبدیلی سرکار نے کراچی پر بجلی گرا دی ۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2.89 روپے فی یونٹ تک مہنگی کر دی گئی۔پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1.09 سے 2.89 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق یکم ستمبر 2020 سے ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ نیپرا نے بجلی ایک روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جس سے صارفین پر 165 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے اکتوبر 2019سے مارچ 2020تک کے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق بجلی ایک روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔نیپرا نے مالی سال 2019ـ20کی دوسری سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر کیلئے صارفین پر 73 ارب روپے اور تیسری سہ ماہی جنوری سے مارچ کی مد میں 91 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی۔نیپرا کی بجلی مہنگی کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد حکومت کی جانب سے نوٹفیکیشن کے بعد ہوگا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ نیپرا نے اس حوالے سے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں