میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز کی قیادت میں حکومت عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رہی ہے ،فواد چوہدری

مریم نواز کی قیادت میں حکومت عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رہی ہے ،فواد چوہدری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

عمران خان سیاسی طور پر ختم نہیں ہوئے تو یہ انہیں جسمانی طور پر ہٹانا چاہتے ہیں،منافرت پھیلائی جا رہی ہے جو بھی کر لیں اس کا جواب ملے گا
ٹیلی تھون کے ذریعے اب تک 3 ارب 3 کروڑ اکاونٹ میں آ چکے، امداد میں سیاست کو مدنظر نہیں رکھیں گے،ثانیہ نشتر کی پریس کانفرنس
اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کا الزام لگا دیا ہے، کہتے ہیں ان سے عمران خان سیاسی طور پر ختم نہیں ہوئے تو یہ انہیں جسمانی طور پر ہٹانا چاہتے ہیں، عمران خان کو ہٹانے کیلئے منافرت پھیلائی جا رہی ہے، اس سب کے پیچھے مریم نواز ہیں، جو بھی کر لیں اس کا جواب ملے گا۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری نے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے خلاف مذہبی کارڈ استمال کیا جا رہا ہے، ویڈیوز ایڈٹ کرکے اپ لوڈ کی جا رہی ہیں، اسٹریٹجک میڈیا سیل اور اس کے ساتھ کام کرنے والے صحافی بھی شامل ہیں، یہ سارے لوگ عمران خان کے قتل پر کام کر رہے ہیں، یہ ساری اسکیم کے حصے دار ہیں، یہ لوگ مذہبی منافرت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ واحد حکومت ہے جس نے مخالفین کے خلاف پہلے توہین مذہب کے مقدمات بنائے، پھر دہشت گردی کے مقدمے قائم کئے، جب بات نہیں بنی تو مختلف بیانات کو لے کر مذہبی منافرت کا ماحول بنانا چاہتے ہیں، عمران خان سیاسی طور پر ختم نہیں ہوئے تو انہیں جسمانی طور پر ختم کیا جائے۔فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز شریف اس سب کے پیچھے ہیں جو اسٹریٹجک سیل چلاتی ہیں، پیسے بھی وہی خرچ کرتی ہیں، اسکیم بنانا بھی انہی کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جو بھی کرلیں، جواب ملے گا، ان کی باری بھی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اب تک ہم نے دو بڑی ٹیلی تھون کی ہیں اس کی تفصیل دیں گے، اب تک اکٹھے ہونے والے پیسے کی تفصیل بھی دیں گے، پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ سیلاب سے متاثر ہیں، یہ کسی بھی طرح عمران خان کو باہر کرنا چاہتے ہیں، انہیں معلوم ہے عمران خان کو الیکشن کے ذریعے نہیں ہرایا جا سکتا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں