پاناما حکمرانوں کے لیے خدا کی بے آواز لاٹھی ہے، سراج الحق
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ ستمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما اللہ کی طرف سے بے آواز لاٹھی ہے افسوس ہے کہ حکمران طبقے نے کبھی بھی عدالتی فیصلے کو قبول نہیں حکمران ہمیشہ اس فیصلے کو قبول کرتے ہیں جو ان کے مفاد میں ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ احتساب مارچ میں بھی یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہم تمام افراد کا احتساب چاہتے ہیں یہ مسئلہ صرف نواز شریف کے احتساب سے حل نہیں ہوگا، جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ پاناما میں شامل 436افراد کا احتساب کیا جائے، انہوں نے کہا جماعت اسلامی سڑکوں چوراہوں اور گلی کوچوں میں کرپشن کیخلاف آواز بلند کرے گی۔