افغانستان کامسئلہ جنگ سے نہیں بات چیت سے حل ہوگا، صدر
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ ستمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
آستانہ(اسٹاف رپورٹر)صدرممنون حسین نے کہاہے کہ افغانستان کامسئلہ جنگ سے نہیں بات چیت سے حل ہوگااورپاکستان افغانستان میں امن واستحکام کے لیے افغان بھائیوں کی مددکرتارہے گا۔آستانہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان کامستقبل تابناک ہے۔سی پیک کی تکمیل کے بعد پاکستان خطے کاسب سے اہم ملک بن جائے گا۔گزشتہ برسوں کے دوران قومی معیشت اطمینان بخش رفتارسے آگے بڑھی۔سی پیک منصوبے مکمل ہونے کے بعد معیشت میں مزیدبہتری آئے گی۔ بجلی بحران کے خاتمے کے لیے حکومت کے اقدامات کاذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ2018ء کی پہلی سہ ماہی میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی ۔