میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد راولپنڈی ، 600غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کا انکشاف

اسلام آباد راولپنڈی ، 600غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں راولپنڈی اسلام آباد میں 600غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیوں کا انکشاف کیا ہے۔نزہت پٹھان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کو چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ جڑواں شہروں میں چھ سو سے زائد غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیاں ہیں ۔ اسلام آباد میں 150اور راولپنڈی میں 318غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیاں ہیں۔ فتح جنگ میں سو کے لگ بھگ غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیاں ہیں۔ سی ڈی اے غیرقانونی سوسائٹیوں کیخلاف کیا کررہا ہے۔ کمیٹی کی چیئرپرسن نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ غیرقانونی سوسائٹیوں کی فہرست جاری کرے۔ سی ڈی اے ہاتھ پر ہاتھ رکھے خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات فرزانہ الطاف نے بتایا کہ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے ماحولیاتی رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ ایک ہفتے میں ماحولیات پر پورا نہ اترنے والی لیگل سوسائٹیوں کی این او سی کینسل کر دیا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں