میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایئرلائن کے اندرون و بیرون ملک کرایوں میں 25 فیصد اضافہ

ایئرلائن کے اندرون و بیرون ملک کرایوں میں 25 فیصد اضافہ

جرات ڈیسک
پیر, ۱۳ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایندھن اور ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے اندرون و بیرون ممالک کرایوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملکی و غیر ملکی ایرلائنز کی جانب سے اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ لاہور سے دبئی، شارجہ، کراچی، ٹورنٹو، دمام اور سعودی عرب جانے والی پروازوں کے دو طرفہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ۔لاہور سے پی آئی اے کا کراچی کے لیے دو طرفہ کرایہ 64ہزار 150 روپے جبکہ ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 85 ہزار 930 روپے کا ہوگیا۔ کراچی سے پی آئی اے کا اسلام آباد کے لیے اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 46 ہزار 600 روپے جبکہ ایگزیکیٹو اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 76ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔ اسی طرح لاہور سے پی آئی اے کا ٹورنٹو کے لیے دو طرفہ کرایہ 4لاکھ 58ہزار 716 روپے جبکہ ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 6لاکھ 67ہزار روپے سے بڑھ گیا ۔لاہور سے پی آئی اے کا شارجہ کے لیے اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 1لاکھ 13ہزار روپے 927 تک بڑھ گیا جبکہ لاہور سے دبئی اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 1لاکھ 9ہزار روپے تک ہوگیا۔لاہور سے پی آئی اے کا دمام کے لیے اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 1لاکھ 35ہزار 222 روپے تک پہنچ گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں