عید قرباں قریب آنے کے باوجود جانوروں کی خریداری نہ ہونے کے برابر
جرات ڈیسک
پیر, ۱۳ جون ۲۰۲۲
شیئر کریں
عید قرباں قریب آنے کے باوجود جانوروں کی خریداری نہ ہونے کے برابر ہے، مہنگائی نے قربانی کے جانور بھی عوام کی پہنچ سے دور کردیے، گزشتہ سال 50 سے 55 ہزار روپے میں فروخت ہونے والا بکرا اب 85 سے 95 ہزار میں بھی ملنا مشکل ہوگیا، اسی طرح ویہڑی بیل اور گائے کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ دیکھا جارہا ہے، عید کی آمد سے قبل ہی ایک ماہ پہلے مختلف علاقوں میں جانوروں کی منڈیاں لگ جاتی تھیں مگر ابھی تک کسی بھی جگہ جانوروں کی خرید و فروخت ہوتی نظر نہیں آرہی۔ شہریوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے قربانی کرنا اس سال مشکل ترین عمل ہوکر رہ گیا، بجلی گیس کے بل ادا کریں بچوں کو اسکول وغیرہ چھوڑنے کیلئے پیٹرول خریدیں یا پھر قربانی کے جانور موجودہ حکمرانوں نے تو عوام کا دیوالیہ نکال کر رکھ دیا ہے۔