میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معروف ریسلر جان سینا کی ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا یوکرینی مداح سے ملاقات

معروف ریسلر جان سینا کی ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا یوکرینی مداح سے ملاقات

جرات ڈیسک
پیر, ۱۳ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

معروف امریکی ریسلر جان سینا روسی حملے کے باعث یوکرین سے ہجرت کرنے والے ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا مداح سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔ یوکرین پر روسی حملے کو تین ماہ سے زائد ہوچکے ہیں، اس دوران کروڑوں یوکرینی شہری بے گھر جب کہ لاکھوں دوسرے ممالک میں نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ نقل مکانی کرنے والے یوکرینی شہریوں ایک ڈاؤن سینڈروم کا شکار 19 سالہ نوجوان مشا بھی ہے جو اپنا گھر تباہ ہونے کے باعث اپنی ماں کے ہمراہ یوکرین سے جان بچا کر پڑوسی ملک میں پناہ لینے پر مجبور ہے۔ ڈاؤن سینڈروم کا شکار نوجوان معروف امریکی ریسلر جان سینا کا مداح ہے، جب میشا کی کہانی سوشل میڈیا کی زینت بنی تو جان سینا اپنے مداح سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔ جان سینا اور ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا نوجوان کی ملاقات کی ویڈیو ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جسے اب تک ہزاروں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ ملاقات کے دوران معروف ریسلر نے مشا کے ساتھ کھانا کھایا اور اسے اپنی ٹی شرٹ اور بلیٹ بطور تحفہ پیش کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں