میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھر کے کوئلہ سے بننے والی سستی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری

تھر کے کوئلہ سے بننے والی سستی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

( رپورٹ: عقیل احمد ) ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد تھر کے کوئلہ سے بننے والی سستی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی تیاری کرلی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی ( پرائیوٹ ) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) کو درخواست کی ہے کہ اس کے بھی ٹیرف میں اضافہ کیا جائے جس پر نیپرا نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل منگل 14 جون کو نیپرا ہیڈ آفس اسلام آباد میں درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ہے اس کے لئے باقاعدہ میٹنگ آئی ڈی بھی جاری کردی ہے نیپرا کی جانب سے وفاقی وزارت توانائی ، واپڈا ، محکمہ توانائی سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی ( پرائیوٹ ) کی پٹیشن کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اس کی سماعت کل منگل 14 جون کو مقرر کی ہے اور اس کے نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں نیپرا کو حکومت کی جانب سے بتایا جائے کہ مذکورہ کمپنی کی پٹیشن کے تحت ٹیرف میں اضافہ کرکے تھر کے کوئلہ سے تیار ہونے والی بجلی مزید مہنگی کی جائے صوبائی اور وفاقی وزارتیں چاہیں تو مذکورہ آئی ڈی کو استعمال کرکے آن لائن بھی سماعت میں شریک ہوسکتے ہیں اور اپنا مؤقف پیش کریں کہ تھر کے کوئلہ سے بننے والی بجلی مہنگی کی جائے یا اس کمپنی کی بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست مسترد کی جائے حکومتی مؤقف کے بعد نیپرا حتمی فیصلہ کرے گی کہ تھر کے کوئلہ سے بننے والی بجلی کی قیمت برقرار رہے گی اس بجلی کی قیمت بڑھائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں