کراچی مہاجر وں کا ہے اسکا نمائندہ صرف مہاجر ہوگا، آفاق احمد
شیئر کریں
مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کی جانب سےNA-240میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے فقید المثال ریلی نکالی گئی جس میں مہاجر قوم کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جو کوسٹ گارڈ چورنگی سے شر وع ہوئی اور مرکزی الیکشن آفس پر اختتام پذیر ہوئی جس سے چیئر مین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے خصوصی خطاب کیا ۔ آفاق احمد نے کہا کہ جس طر ح لاہور پنجابیوں کا ہے ،پشاور پختونوں کا ہے اور لاڑکا نہ سندھیوں کا ٹھیک اسی طرح کراچی صرف و صرف مہاجر و ں کا ہے اور اسکا نمائندہ بھی مہاجر ہی ہو گا جو مہاجر پرچم کے ساتھ کھڑا ہے اور مہاجر پرچم کے ساتھ ہی اسمبلی میں جائیگا اب یہ نہیں چلے گاب کہ تمہا را شہر تمہار،ا تمہارے وسائل تمہارے اور ہمارا شہر اور وسائل سب کے ۔انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں مہاجر نوجوانو ں کو گرفتاریوںاور جھوٹی ایف آئی آروں سے ڈرادھمکا کر دیگر سیاسی جماعتوں میںشامل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا ہے میں انکی مجبوریوں اور مشکلات کو سمجھ سکتا ہے میں ایسے تما م نوجوانوں اور انکی فیملیز سے اپیل کرتا ہوں کہ قوم پر جبر ًامسلط کی گئی تقسیم کے خلاف متحد ہو کر الیکشن والے دن موم بتی کے نشان پر مہر لگا کر اپنے غصے کا اظہا ر کریں، اور اس نظریے کیلئے جدوجہد کریں جس کیلئے میر ے اور آپ کے پیاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے دئیے۔آفاق احمد نے کہا کہ میں قوم پرست انسان ہو جس کیلئے فرقہ واریت سیکنڈری حیثیت رکھتا ہے، کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میں تمام شیعہ کمینوٹی کے خلاف میں تم سب کو یقین دلانا چاہتا ہے میں مہاجر پرست ہو اور تمام قوم کو قومیت کی بنیاد پر ایک کرنا چاہتاتا کہ اس شہرکو غیر مقامی تسلط سے آزاد کرانا چاہتاہوںاور اس شہر میں اپنے وسائل پر اپنا اختیا ر چاہتاہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے لوگ اپنے آپ کوغنڈے بدمعاش سمجھتے ہیں لوگوں پراور بلنگ کرتے غیر اعلانیہ اور اعلانیہ بجلی کی لوڈژشیڈنگ کرتے ہیں ان سے بھی نمٹے کے جو پانی ہاییڈنٹ اور ٹینکر مافیا کی زریعے منہ مانگے دامو ں میں ہمارے ہی حصے کا پانی فروخت کیا جارہا ہے انکا بھی کڑا احتساب کیا جائیگا اور عوام کو نلکے کے زریعے پانی پہنچایا جائیگا۔
ٓ