میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی اس سال بھی حج ادا نہیں کرسکیں گے

پاکستانی اس سال بھی حج ادا نہیں کرسکیں گے

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستانی اس سال بھی فریضہ حج ادا نہیں کرسکیں گے، صرف سعودی شہری اور سعودیہ میں مقیم غیرملکیوں کو جج کی اجازت ہوگی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حج پالیسی 2021 کا اعلان کر دیا گیا۔ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی، سعودی شہری فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ حج کیلئے آنے والے افراد کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیاہے۔ 18 سال سے کم اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو اجازت نہیں دی جائے گی۔دریں اثناوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرف وسطیٰ مولانا طاہراشرفی نے کہا ہے کہ رواں برس سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔حج سے متعلق سعودی حکومت کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ سعودی عرب میں مقیم سعودی اورغیر ملکی افراد اس سال حج کرسکیں گے۔سعودی عرب نے کورونا اورعالمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔ حج سے متعلق سعودی عرب کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔خیال رہے کہ کوروناکے باعث پاکستان سمیت غیرملکی عازمین رواں برس حج کے لئے سعودی عرب نہیں جاسکیں گے۔سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار افراد ہی حج کرسکیں گے۔کسی ملک کے شہریوں کو رواں سال حج کیلئے نہیں آنے دیا جائے گا۔ بیرون ملک رہنے والے افراد کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں