میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیپالی فوج کی فائرنگ سے بھارتی نوجوان ہلاک4زخمی‘ ایک کو حراست میں لے لیا

نیپالی فوج کی فائرنگ سے بھارتی نوجوان ہلاک4زخمی‘ ایک کو حراست میں لے لیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

نیپالی فورسزکی بھارتی سرحد پر فائرنگ سے ایک بھارتی نوجوان ہلاک ہوگیا۔بھارت کیخلاف نیپال کی تاریخ میں جب نیپالی فوج نے بھارتی یاتریوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے سرحدی علاقے میں نیپالی فورسز نے نارایانپورسرلاہی بارڈر پر بھارتی نوجوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بھارتی نوجوان ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔نیپالی حکام نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی نوجوان غیر قانونی طور پر سرحد عبورکرنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر ہم نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور بعد ازاں سرحد عبور کرنے والے فوجیوں پر فائرنگ کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جتندرہ کمار نے ایک نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردی گیا ہے جب کہ فائرنگ کا واقعہ نیپالی حدود میں پیش آیا ہے۔مقامی افراد کے مطابق نیپالی فوج کی فائرنگ سے کھیتوں میں کام کرنے والا 25 سالہ بھارتی شہری وکیش کمار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ امیش رام، ادھے ٹھاکر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جب کہ ایک بھارتی شہری لاگن رائے کو نیپالی فورسز نے اپنی حراست میں رکھا ہے،علاوہ ازیں نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کالا پانی مسئلہ کا حل سفارتی کوششوں اور مذاکرات کے ذریعہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ یہ مساعی تاریخی حقائق اور دستاویزات کی اساس پر ہوگی۔ انھوں نے پارلیمنٹ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم ترجیحی طور پر مذاکرات منعقد کرتے ہوئے وہ زمین واپس حاصل کریں گے جو ہندوستان کے قبضہ میں ہے۔ انھوں نے دعوی کیاکہ ہندوستان نے ایک کالی مندر تعمیر کی ، مصنوعی کالی دریا بنائی اور کالا پانی میں آرمی کو تعینات کرکے نیپالی علاقہ پر غاصبانہ قبضہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں