میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی اکائونٹس کیس،نیب نے آصف زرداری کو 16مئی کو طلب کر لیا

جعلی اکائونٹس کیس،نیب نے آصف زرداری کو 16مئی کو طلب کر لیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو (نیب)نے جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو 16مئی کو طلب کر لیا ہے ۔ سابق صدر آصف زرداری کو ہریش اینڈ کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریش اینڈ کمپنی پارک لین کمپنی کی فرنٹ کمپنی ہے ، ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ حکومت سے واٹر سپلائی کا ٹھیکہ لیا۔نیب ذرائع کا بتانا ہے کہ سندھ میں واٹر سپلائی منصوبے پر کام نہیں کیا گیا، ہریش اینڈ کمپنی کے اکائونٹ سے نو ڈیرو ہائوس پر اخراجات کیے جاتے رہے ۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو گزشتہ ہفتے بھی ہریش اینڈ کمپنی کیس میں طلب کیا گیا تھا، سابق صدر نے احتساب عدالت میں پیشی اور دیگر مصروفیات کی بنا پر 15دن کا وقت مانگا تھا۔آصف زرداری کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے لی گئی ضمانت 15 مئی کو ختم ہو رہی ہے ۔دوسری جانب نیب نے جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر جواب بھی تیار کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے تمام کیسز اور انکوائریز کی فہرست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف نوری آباد پاور منصوبہ، ٹھٹہ اور دادو شوگر ملز کی انکوائری جاری ہیں جب کہ 4 ریفرنسز پہلے ہی احتساب عدالت میں دائر کیے جاچکے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق جعلی اکائونٹس کیس کی کل 22 انکوائریاں چل رہی ہیں اور سابق صدر آصف زرداری نے اب تک کل 5مقدمات میں ضمانت حاصل کر رکھی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں