سائنٹیفک مقالات کی درجہ بندی میں ایران کا پہلا نمبر
ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مئی ۲۰۱۹
شیئر کریں
سائنٹیفک جنرل ریکنگ نامی جریدے نے ایران کو علمی میدان میں مغربی ایشیا کا سب سے زیادہ با اثر ملک قرار دیدیا۔ غیرملکی جریدے کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ایران 54ہزار388 سائنسی سرٹیفکیٹ اور 28 ہزار813 سائنسی مقالوں کے ساتھ مغربی ایشیا کے ملکوں میں سر فہرست ہے ۔جرید ے کی رینکنگ کے مطابق ترکی اور سعودی عرب بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔سائنٹیفک جنرل رینکنگ سائنسی جریدوں اور مقالات کا عمومی پورٹل ہے جو اسکوپس ڈیٹا بیس پر موجود دنیا بھر کے ملکوں کے اعلیٰ تعلیمی مراکز کے علمی مقالات کی بنیاد پر ان کی درجہ بندی کرتا ہے ۔