میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان میں بھی 300 سے زائد افراد کے ایڈز کے ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف

بلوچستان میں بھی 300 سے زائد افراد کے ایڈز کے ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

بلوچستان کے ڈویژن مکران کے شہر تربت میں 300 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ماہانہ رپورٹ کے مطابق 310 افراد کے ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آئے جن میں 2 سو 50 افراد کا تعلق کیچ،31 کا لسبیلہ، 27 کا گوادر، ایک کا آوران اور پنجگور سے ہے ۔تربت کے ہیلتھ افسر ڈاکٹر فاروق رِند کا کہنا تھا کہ تمام مریض کیچ ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر میں لائے گئے تھے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ تک 107 مریض کیچ ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر میں زیرِ علاج تھے ۔ڈاکٹر فاروق رِند کا کہنا تھا کہ یہ تمام افراد مختلف وجوہات کے باعث ایچ آئی وی کا شکار ہوئے ، بعض افراد کو سرنج کے استعمال، منشیات کے لیے استعمال ہونے والے آلات اور کچھ افراد کو جسمانی تعلقات سے یہ مرض منتقل ہوا۔حالیہ چند دنوں میں سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ڈاکٹر کی جانب سے مبینہ طور پر بچوں سمیت 282 افراد میں ایچ آئی وی منتقل کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔اس کے علاوہ 10 مئی کو سندھ کی تحصیل رتوڈیرو میں ایڈز کے مزید 56 کیسز سامنے آئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں