میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ پر اسرائیلی حملے، 489طبی عملے کے افراد شہید،مجموعی شہادتیں 33 ہزار سے زائد ہوگئیں

غزہ پر اسرائیلی حملے، 489طبی عملے کے افراد شہید،مجموعی شہادتیں 33 ہزار سے زائد ہوگئیں

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیل کے غزہ پر کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں اب تک طبی عملے کے 489افراد شہید ہوچکے جب کہ 600 سے زائد زخمی ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے اب تک طبی عملے کے 310افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ 155 اسپتالوں اور طبی اداروں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک طبی عملے کے 489 افراد شہید جب کہ 600سے زائدزخمی بھی ہوئے ہیں، اسرائیلی حملوں نے 32 بڑے اسپتالوں اور 53 ہیلتھ سینٹرز کو غیر فعال کیا، 126 ایمبولینسز بھی تباہ ہو گئیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ سے اب تک 4373مریضوں کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کیا گیا اور اب بھی 10ہزار سے زائدزخمی بیرون ملک منتقل ہونے کے منتظر ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ غزہ میں اب تک 33545 افراد شہید اور 76094 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ملبے میں دبے ہوئے افراد کی تعداد 2367ہے۔مزید برآں غزہ میں غذائی قلت سے اب تک بچوں سمیت 28افراد شہید ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں