ضامن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز، کاشف شاہ کی حیدرآباد کی عوام کو چونا لگانے کیلئے منصوبہ بندی
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ضامن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ، کاشف شاہ نے حیدرآباد کے لوگوں کو چونا لگانے کیلئے منصوبہ بندی کرلی، ضامن ٹاؤن کے سینکڑوں الاٹیز جعلی پروجیکٹ میں کروڑوں روپے گنوا چکے، حیدرآباد کے آٹو بھان پر واقع آفس کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری، مشروط این او سی کی آڑ میں پراجیکٹس کا جھانسہ، تفصیلات کے مطابق ضمان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک بدنام زمانہ بلڈر کاشف شاہ نے حیدرآباد کے لوگوں کوچونا لگانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، کچھ سال قبل کاشف شاہ نے ایم نائن موٹروے پر تھانہ بولا خان انٹر چینج کے قریب ضامن ٹاؤن کے نام سے اسکیم شروع کی تھی، ابتدائی طور پر 5 ایکڑ زمین لی گئی جس کے بعد پراجیکٹ کو 105 ایکڑ پر پھلا دیا گیا، تاہم مذکورہ زمین کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے، کاشف شاہ نے جعلسازی کے ذریعے زمین کے کھاتے ری رائٹ کرانے کی کوشش بھی کی، لیکن کھاتے ری رائٹ نہ ہوسکے اور ضلع انتظامیہ ٹھٹھہ نے متعدد بار کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ پراجیکٹ کی تعمیرات منہدم کردی تھیں، ذرائع کے مطابق مذکورہ پراجیکٹ کی زمین جعلسازی کے ذریعے حاصل کی گئی اور زمین کا ریکارڈ بھی نہیں ہے جس کے بعد کاشف شاہ ٹاؤن اینڈ پلاننگ کی این او سی کے بغیر اسکیم کی بکنگ شروع کی، مذکورہ پراجیکٹ کی زمین کا ریکارڈ اور این او سی نہ ہونے کے باعث سینکڑوں الاٹیز کے کروڑوں روپے ڈوب چکے ہیں، جبکہ کاشف شاہ نے جعلسازی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل اسے ٹاؤن اینڈ پلاننگ کی جانب سے تین ماہ کی مشروط این او سی دی گئی تھی لیکن اس این او سی کی آڑ میں کاشف شاہ نے ایک بار پھر لوگوں کو جھانسہ دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، حیدرآباد کے آٹو بھان روڈ پر واقع ضامن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے آفس میں لوگوں کو مختلف طریقوں سے پھنسا کر لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے اور کاشف شاہ نے نسا بلاک سمیت پراجیکٹ کی آڑ میں ایک مرتبہ پھر حیدرآباد میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ واضع رہے کہ کاشف شاہ بحریہ ٹاؤن میں ضامن آئیکون کے نام سے پراجیکٹ کی آڑ میں بھی لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں اور الاٹیز ابھی تک دربدر ہیں۔