میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این او سیز نہ زمین، بن احسان کراچی آفس میں عوام کوکروڑوں کا چونا

این او سیز نہ زمین، بن احسان کراچی آفس میں عوام کوکروڑوں کا چونا

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)نہ این او سیز نہ زمین، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا کراچی میں واقع بکنگ آفیس کے ذریعے لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا، ایم نائن موٹروے پر بن احسان گرین سٹی اور فیز ون نامی رہائشی منصوبوں کی تشہیر و بکنگ جاری، سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ دونوں کو غیرقانونی قرار دی چکی، جعلی فائلوں کے ذریعے لوگوں کو سستی پلاٹس کے جھانسے، کروڑوں روپے ہتھیا لئے گئے، تفصیلات کے مطابق بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے جبل رحمت ٹاور میں واقع بکنگ آفیس کے ذریعے میگا فرا کا انکشاف ہوا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق مذکورہ آفیس میں مارکیٹنگ کی ٹیم کے ذریعے لوگوں کو سوشل میڈیا تشہیر کے ذریعے پھنسا کر سستی پلاٹس کی آڑ میں بکنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ الاٹیز کو دی گئی فائلوں میں دکھائی گئی زمین موجود ہی نہیں، سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ جامشورو کی جانب سے بن احسان گرین سٹی اور بن احسان گرین سٹی فیز ون کو جعلی اور غیرقانونی قرار دیا جا چکا ہے جبکہ بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک نے چالاکی سے بکنگ آفیس کراچی میں کھول رکھی ہے تاکہ ضلع انتظامیہ جامشورو اور ایس ڈی اے کوئی کارروائی نہ کر سکی، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا مالک فھد احسان جعلی سوشل میڈیا کی تشہیری مہم کے ذریعے لوگوں کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ جاری رکھوا ہے اور حیرت انگیز طور پر مذکورہ منصوبوں کی ایم نائن موٹروے پر کوئی بکنگ آفیس ہی نہیں جبکہ منصوبوں کی نہ این او سیز ہین نہ زمین کا روینیو رکارڈ موجود ہے، ذرائع کے مطابق فھد احسان جعلسازی کے ذریعے لوگوں سے ایک سال تک کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے جبکہ اکثر الاٹیز فائلیں لیکر کراچی میں بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی آفیسز میں دہکے کھانے پر مجبور ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں