پارٹی سے غداری کرنیوالوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، عمران خان
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی سے غداری کرنیوالوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی، اپوزیشن معاشی ترقی کا سفر روکنا چاہتی ہے۔اسلام آباد میں عدم اعتماد سے ایک دن قبل بڑا جلسہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی اور مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے ملاقاتیں کیں۔ان ارکان میں راولپنڈی، پشاور اور چکوال سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں۔ ملاقات میں کنول شوزب، بیگم شاہین سیف اللہ طورو، نفیسہ عنایت اللہ خٹک، شیخ راشد شفیق، منصور حیات اور ذوالفقارعلی خان دیگر شریک ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ارکان کو عوام سے روابط مزید مضبوط کرنے کی ہدایت کی۔حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کے باعث دیوالیہ معیشت کو استحکام ملا، حکومت عوام کی پریشانیوں سے پوری طرح آگاہ ہے، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے کمی کی، حکومت نے بجلی کی قیمت میں بھی فی یونٹ 5 روپے کمی کی، حکومت نے عوام دوست اقدامات کیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ٹی کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ٹیکس میں چھوٹ دی، کامیاب پاکستان پروگرام میں کاروباری قرضوں پر407 ارب کی سبسڈی دی جائے گی، احساس پروگرام کا وظیفہ 12 ہزار سے بڑھا کر14ہزار روپے کردیا ہے۔ مزید برآں دوسری جانب وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیراعظم عمران خان آج اور کل ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم قومی اسمبلی کے ارکان سے تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کریں گے، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں سب سے بڑا جلسہ کریں گے، جلسہ عدم اعتماد سے ایک روز قبل کیا جائے گا، پارٹی سے غداری کرنیوالوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی، اپوزیشن معاشی ترقی کا سفر روکنا چاہتی ہے۔