میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یہ ریاست مخالف الیکشن ہے، پیر پگارا کا جعلی الیکشن کے خلاف دھرنے کا اعلان

یہ ریاست مخالف الیکشن ہے، پیر پگارا کا جعلی الیکشن کے خلاف دھرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا نے الیکشن کو ریاست مخالف قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے جمعہ کو حیدرآباد میں دھرنے ، اسمبلی میں نہ جانے اور سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس کا گھیراو ٔکا اعلان کیا ہے ۔ پیر پگارا نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ بنگلادیش سیاستدانوں نے کروایا لیکن وہ بتائیں 71ء میں صدر کون تھا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صدرالدین شاہ ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، صفدر عباسی ، اورایاز لطیف پلیجو سمیت دیگر رہنماؤں نے شریک تھے ، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ یہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن تھا اس لیے اینٹی اسٹیٹ کہتا ہوں کہ مجیب کے پاس107 اور بھٹو صاحب کے پاس60نشستیں تھیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے کسی دوست نے مشورہ دیا کہ جی ڈی اے ختم کردو ، میں نے جواب دیا کہ جی ڈی اے ختم نہیں کرسکتا ، مجھے کہا گیا کہ زرداری صاحب کے ساتھ الائنس کر لو نشستیں مل جائیںگی ، منع کیا تو پھر کہا کہ جی ڈی اے کے سامنے صفر اور ایم کیو ایم کے سامنے پندرہ لکھا ہوا ہے ، پیر پگارا نے کہا کہ یہ آر او نے نہیں کیا آر او کا کام نہیں ہے ، پورا صوبہ سندھ زرداری کو دینا تھا ، ہم اینٹی اسٹیٹ لوگ نہیں ہیں ، میرے والد جی ایچ کیو کے ساتھ رہے ، الیکشن میں ملنے والی یہ دو سیٹس بھی ہم فوج کو واپس دے رہے ہیں ، ہم کو خیرات کی دو سیٹیں نہیں چاہے ، جس ملک میں آپ کو عزت انصاف نہ ملے تو ہم پرامن احتجاج کریں گے ، بوگس الیکشن کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے ، ہم کو فوج کے ساتھ چلنا ہے ، ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ احتجاج کریںگے تو اسٹیبلشمنٹ آپ سے ناراض ہو جائے گی ، جس پر پیر پگارا نے کہا کہ بیٹا ، باپ سے ناراض ہوتا ہے تو وہ بھی گھر چھوڑ جاتا ہے ، جنرل باجوہ صاحب جاتے جاتے ایک پنڈورہ باکس کھول گئے ، بنگلادیش کا معاملہ سیاستدانوں نے کروایا تو وہ بتائیں اس وقت صدر کون تھا ، اس موقع پر صفدر عباسی نے کہا کہ ہم احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھائیں گے ، سندھ اسمبلی کے اجلاس کے روز سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے ہم دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی رابطے کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں