میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

کراچی میں غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے غیرقانونی چارجڈ پارکنگ قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کی 46 سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ بنائی گئی ہیں، عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ چارجڈ پارکنگ کے علاوہ اگر کوئی کہیں اور پارکنگ بنائے تو مقدمہ درج کیا جائے۔ساتھ ہی یہ حکم بھی دیا کہ اگر غیر قانونی کام میں پولیس ملوث ہو تو بھی ایف آئی درج کی جائے، عدالت عالیہ کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے معاملات میں ٹریفک انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کلیدی کردار ادا کرتا ہے لیکن کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے اعتراف کیا ہے کہ یہ ڈیپارٹمنٹ غیر فعال ہے۔بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کی بھی ہدایت کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں