میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرادی قیمتوں میں 3 دن میں 3 مرتبہ اضافہ

حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرادی قیمتوں میں 3 دن میں 3 مرتبہ اضافہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرادی۔قیمتوں میں 3 دن میں 3 مرتبہ اضافہ کرکے فی یونٹ ایک روپے 95 پیسے مزید مہنگی کردی ۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے عوام پر بجلی بم گرادیا گیا، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔الیکٹرک کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 14.38 روپے سے بڑھ کر 16.33 روپے فی یونٹ مقرر کردیا گیا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک غریب صارفین پر بھی یکساں ہوگا اور فیصلے سے صارفین پر دو سو ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا اور نئی قیمتوں کا اطلاق بھی وفاقی حکومت کے نوٹی فیکشن کے بعد ہوگا۔یاد رہے کہ 21 جنوری کو وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاتھا کہ ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں دو روپے اٹھارہ پیسے اضافہ ہونا تھا لیکن ہم نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں