نواب شاہ کوریا سے آنیوالی الیکٹرک گاڑیوں سے لدا ٹرالر اْلٹ گیا گاڑیاں تباہ
شیئر کریں
کوریا سے پاکستان آنے والی الیکٹرک گاڑیوں سے لدا ٹرالر اْلٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ پر دولت پور کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر الٹ گیا جس میں الیکٹرک کاریں لوڈ تھیں۔ دینو مشین اسٹاپ پر کراچی سے لاہور جانے والا ٹرالر تیز رفتاری کے باعث اْلٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرالر میں لوڈ ایک درجن سے زائد الیکٹرک گاڑیاں تباہ ہوگئیں البتہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔حادثے کے بعد گاڑیاں اْلٹ کر سڑک پر جا گریں جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور امدادی ٹیموں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد نے گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے کلیئر کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرالر میں لوڈ گاڑیاں الیکٹرک کار تھیں، جوکہ کوریا سے درآمد کی گئی تھیں۔ یہ گاڑیاں پہلی مرتبہ پاکستان میں متعارف کروائی جانا تھیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ حادثے میں تباہ ہونے والی ایک گاڑی کی قیمت 90 لاکھ بتائی جاتی ہے۔