میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی نہ ہونے کا قانون چیلنج کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی نہ ہونے کا قانون چیلنج کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

جسٹس مظاہر نقوی کے وکیل نے سپریم جوڈیشل کونسل میں کہا ہے کہ استعفی کے اب قانوناً اب حکومت جسٹس مظاہر کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتی جس پر حکومت نے سپریم کورٹ کے اس قانون کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں ہوا۔سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی اور اور ان کے وکیل خواجہ حارث کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات کا سامنا کرنے والے جج جسٹس مظاہر نقوی استعفیٰ دے چکے ہیں۔رجسٹرار نے مظاہر نقوی کے وکیل خواجہ حارث کا بھیجا گیا جواب پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ کونسل صرف سپریم کورٹ کے جج کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے، ریٹائرڈ جج کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریٹائرڈ جج کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف عافیہ شہر بانو کیس کے فیصلے پر ہم اپیل دائر کر رہے ہیں۔خواجہ حارث کے معاون وکیل نے کہا کہ خواجہ حارث لاہور سے ابھی ا?رہے ہیں، ہمیں کونسل کی کارروائی پر اعتراض ہے مظاہر نقوی اب جج نہیں رہے ان کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عافیہ شہربانو کیس کے فیصلے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل صرف جج کے خلاف ہی کارروائی کر سکتی ہے، اس کیس کو پھر 8 فروری انتخابات کے بعد سنیں گے، مناسب ہوگا پندرہ، سولہ یا 17 فروری کو سنا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں