میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ فیصلہ کرنے سے پہلے وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیتے ۔ دوسری جانب وزیر تعلیم شفقت محمود نے امید ظاہر کی کہ ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف کے اتحاد کا حصہ رہے گی۔خالد مقبول صدیقی کے وزارت چھوڑنے کے اعلان پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے رابطہ کر لیا، انہوں نے وفاق میں اتحادی جماعت سے شکوہ کیا کہ وزارت چھوڑنے کے اعلان سے پہلے حکومت سے رابطہ ہی کر لیتے ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے تحفظات مل بیٹھ کر حل کر لیے جائیں گے ، حکومت مضبوط ہے ، مجھے یقین ہے ایم کیو ایم ہمارے اتحاد کا حصہ رہے گی۔ (ن)لیگ کوخواب آ رہا ہے کہ 2020 میں انتخابات ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں