میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اندرونی و بیرونی محاذوں پر درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہروقت تیار ہیں ، ائیر چیف

اندرونی و بیرونی محاذوں پر درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہروقت تیار ہیں ، ائیر چیف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی محاذوں پر درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے پی اے ایف ہمہ وقت تیار ہے ۔ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نیکراچی میں پی اے ایف ائیرمین اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جبر کا شکار مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔مجاہد انور خان نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی محاذوں پر ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فضائیہ دیگر مسلح افواج کے ساتھ ہر وقت تیار ہے ۔ پی اے ایف ائیرمین اکیڈیمی سے 1474 ایرو اپرنٹس نے ٹریننگ مکمل کی ، پاس آؤٹ کرنے والوں میں پاکستان کے علاوہ بنگلا دیش، سری لنکا اور نیپال کے ٹرینیز بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں