میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہورمیں مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ کا آپریشن

لاہورمیں مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ کا آپریشن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

لاہور کے جنرل ہسپتال میں پہلی بار مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن کیا گیا ،ڈاکٹروں نے جدید طریقہ علاج کے ذریعے 90فیصد سے زائد ٹیومر نکال دیا ۔بے ہوش کیے بغیر برین ٹیومر کا علاج اب پاکستان میں بھی ممکن ہوگیا،یہ کارنامہ جنرل ہسپتال کے ہیڈ آف نیوروسرجری پروفیسر رضوان مسعود بٹ اور ان کی ٹیم نے انجام دیا ۔نارووال کے 40سالہ مریض دلاور سردرد کی شکایت لیے دو ہفتے قبل اسپتال آیاتھا ،، اسکا سی ٹی ا سکین کرایا گیا تو برین ٹیومر کا انکشاف ہوا۔چنانچہ نیورسرجری کے آٹھ سے 10ماہر ڈاکٹروں نے اسے بے ہوش کیے بغیر آپریشن کردیا، مریض دلاور اب مکمل صحت مند ہے ،ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مکھن سے بال کی طرح ٹیومر نکال دیا ، سرجری کا پتہ ہی نہیں چلا ۔پروفیسر ڈاکٹر رضوان مسعود بٹ نے بتایا کہ مریض کا متاثرہ حصہ کو سن کرکے ٹیومر نکال دیا گیاہے ،دلاور کو پانچ روز بعد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر رضوان مسعود کا کہنا ہے کہ دماغ کے بعد ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن بھی اسی طریقے سے کیا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں