میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کاامکان

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کاامکان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے صلاح مشورے شروع کر دئیے۔اپوزیشن ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ میں حکومت اور اس کے اتحادی اقلیت میں ہیں اور ان کی تعداد 42 ہے جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو 50 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ذرائع نے یہ دعویٰ کیا کہ انھیں سینیٹ میں دلاور خان گروپ کے 6 ارکان کی بھی حمایت حاصل ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف بھی ان ہی کی جماعت کے باغی ارکان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی تاہم جام کمال نے تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری سے ایک روز پہلے ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا تعلق بھی بلوچستان عوامی پارٹی سے ہی ہے اور انہیں حکمران جماعت پی ٹی آئی سمیت مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم پاکستان اور دیگر کی حمایت حاصل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں