میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات سند ھ میں اکھاڑپچھاڑ ،200 افسران وملازمین عہدوں سے فارغ

محکمہ بلدیات سند ھ میں اکھاڑپچھاڑ ،200 افسران وملازمین عہدوں سے فارغ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ بلدیات سندھ(بورڈ) نے عدالت کے حکم پر اضافی چارج ، او پی ایس اور نان ایس یو جی سروس کے 200 افسران اور ملازمین کو عہدوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا، سینکڑوں افسران اور ملازمین کے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، فارغ کئے گئے افسران میں اکثریت پیپلز پارٹی رہنمائوں کے من پسند افسران کی ہے،مزید 8 افسران اور ملازمین کو بھی ۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں گریڈ 19 کے میونسپل کمشنر کے عہدے پر تعینات گریڈ 18 کے افسر غلام سرور راہپوٹو ، ضلع ملیر میں گریڈ 19 کے میونسپل کمشنر کے عہدے پر تعینات گریڈ 18 کے افسر ثناء اللہ، میونسپل کمشنر لاڑکانہ کی گریڈ 19 کی پوسٹ پر تعینات گریڈ 18 کے افسر جاوید انور عباسی، میونسپل کمشنر سکھر کی گریڈ 19 کی پوسٹ پر تعینات گریڈ 18 کے افسر سید امداد علی شاہ، کراچی کے ضلع سینٹرل میں ایڈمنسٹریٹر کے گریڈ 18 کے عہدے پر تعینات گریڈ 17 کی افسر نصرت جہاں کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ضلع کائونسل کراچی کے قائم مقام چیف آفیسر کی گریڈ 19کی پوسٹ پر تعینات گریڈ 18 کے افسر ایاز حمید اللہ بلوچ کو فارغ کیا گیا ہے۔ ضلع شرقی میں ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریٹر ) کے گریڈ 18کے عہدے پر تعینات گریڈ 17 کے عبدالحفیظ کلہوڑو، ضلع غربی میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کی گریڈ 18کی پوسٹ پر تعینات گریڈ 17 کے افسر عبدالغنی جتوئی ، ضلع کونسل سکھر میں گریڈ 18 کی پوسٹ پر تعینات گریڈ 17 کے افسر عبدالجبار مہر، حیدرآباد میں گریڈ 18 کی پوسٹ پر تعینات گریڈ 17 کے افسر زبیر احمد، گریڈ 17 کے افسران سید سردار علی کا کورنگی، منصور نواز خشک کا ملیر، آغا خالد احمد خان کا ضلع غربی، منیر احمد مگسی کا کیماڑی، وقاص سومرو کا کورنگی، رفیق احمد سیہڑ کا ضلع غربی کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ گریڈ 16 کے ملازمین علی اختر قریشی کا ضلع شرقی، محمد علی ڈوگر کا ضلع کورنگی، عبدالغفار جتوئی کو ضلع غربی سے فارغ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گریڈ 18 کے افسران علی حیدر شاہ کو بدین، احمد یار کو دادو، شاہ جہاں پنھور کو حیدرآباد ، روشن علی لولائی کو جیکب آباد، اورنگزیب مگسی کو جامشورو ، عبدالحفیظ جمالی کو قمبر شہدادکوٹ، اظہر علی مہیسر کو کشمور کندھکوٹ، غلام رضا زرداری کو شہید بینظیر آباد، آغا عمرا ن خان درانی کو شکارپور، رضوان علی کو سجاول، فیض محمد شیخ کو ٹنڈوالہیار ، عبدالرشید ملک کو ٹنڈو محمد خان، مشرف شاہ کو تھرپارکر کے سی ایم او کی گریڈ 19 کے پوسٹ سے فارغ کردیا گیا ہے۔ گریڈ 18 کے افسر حاتم علی ملاح کو میونسپل کمیٹی قاسم آباد کے چیف میونسپل آفیسر کی گریڈ 17 کی پوسٹ سے تبادلہ کردیا ہے، حاتم علی ملاح وزیر آبپاشی جام خان شورو کے قریب ہیں۔گریڈ 18 کے افسر اقتدار علی جعفری میونسپل کمیٹی ماتلی کے سی ایم او کی گریڈ 16کی کرسی پر براجمان تھے اس لئے ان کو بھی عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔گریڈ 17 کے افسر شمس الدین زرداری ٹائون کمیٹی پنگریو کے ٹائون افسر کی گریڈ 16 کے پوسٹ پر تعینات تھے جس کی وجہ ان کو بھی فارغ کیا گیا ہے۔ضلعہ ٹھٹہ کے سابق چیئرمین اور پی پی رہنما غلام قادر پلیجو کے قریب رہنے والے گریڈ 17 کے افسر ممتاز علی پلیجو کو ٹائون افسر میرپورساکرو کے عہدے سے تبادلہ کیا گیا ہے۔ گریڈ 17 کے محمد شریف ہالوکوٹائون افسردڑو، علی گلزار قاضی کو ٹائون افسر مکلی، لیاقت علی بھٹی کو ٹائون افسر بھٹ شاہ، عبدالخالد قائم خانی کو ٹائون افسر میر واہ گورچانی، انیل کمار کو ٹائون افسر چھور، غلام نبی ڈہری کو ٹائون افسر دولتپور، فیصل حسن ڈاہری کو ٹائون افسر شاہپور جہانیاں، خلیق احمد سیہڑ کو ٹائون افسر جھول، نور حسن نندوانی کو ٹائون افسر بیرانی، نصیب اللہ سہریانی کو ٹائون افسرجٹیہ(شہدادپور)، محمد بچل مگسی کو ٹائون افسر کنڈیاری، غلام قادر رک کو ٹائون افسر روہڑی، ذوالفقار علی مہر کو ٹائون افسر ببرلوئ، ندیم حیدر جلبانی کو ٹائون افسر ہنگورجا کے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگئے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے پیپلز پارٹی ایم پی اے نعیم احمد کھرل اور ڈی آئی جی شرجیل کھرل کے قریب رہنے والے گریڈ 17 کے افسر شہریار خان کھرل کو ٹائون افسر اگڑا، دریاخان پتافی کو ٹائون افسر کرونڈی، صابر حسین مگسی کو ٹائون افسر گاجی کھاوڑ، سونل خان لکھن کو ٹائون افسر وگن، رسول بخش چاچڑ کو ٹائون افسر گڈو، محمد حسن راہپوٹو کو ٹائون افسر ہوسڑی اور مظفر مگسی کوایڈمنسٹریٹوآفیسر جاتی کے عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔ جبکہ ولید احمد شورو گریڈ 16 کے ملازم تھے اور وہ پڈعیدن ٹائون کمیٹی میں ٹیکس سپرنٹنڈنٹ کی گریڈ 11 کی پوسٹ پر تعینات تھے جس کی وجہ سے ان کو بھی فارغ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں