میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی،ڈینگی وائرس کا بخار شدت اختیار کرنے لگا ہے مزید 201 کیسز رپورٹ

کراچی،ڈینگی وائرس کا بخار شدت اختیار کرنے لگا ہے مزید 201 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہرقائدکاضلع شرقی ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر42کیسزمنظرعام پرآگئے ،ضلع جنوبی میں31سینٹرل میں 29مریض موجود
حکومت سندھ کا ڈینگی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ،وائرس متاثرہ گھروں میں اسپرے کیاجائے گا،چیف سیکرٹری
پنجاب سے ڈینگی ماہرین سے سندھ کے ڈاکٹروں اور ڈینگی پروگرام کے عملے کی ٹریننگ کروائی جائے گی،اجلاس میں فیصلہ
کراچی (این این آئی) شہرقائد میں ڈینگی وائرس کا بخار شدت اختیار کرنے لگا ہے، مزید 201 کیسز رپورٹ ہوگئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 201 کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں ماہ اب تک کراچی میں ایک ہزار 428 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ڈینگی وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ضلع کورنگی ہے جہاں 84 کیس رپورٹ ہوئے۔ ضلع ایسٹ میں 42، جبکہ ضلع جنوب میں 31 اور ضلع سینٹرل میں 29 کیس رپورٹ ہوئے۔ضلع ملیر اور کیماڑی میں چھ چھ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ضلع ویسٹ میں ڈینگی وائرس تین افراد متاثر نکلے ہیں۔رواں سال اب تک کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 635 ہوچکی ہے، جبکہ 9 مریض جاں بحق ہوئے۔ادھرچیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کے رواں سال صوبے میں اب تک 4031 ڈینگی وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کے 9 افراد کا ڈینگی وائرس کے باعث انتقال ہوا ہے جب کے سال 2021 میں 6373 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے بتایا کے کل کراچی میں 201 ڈی گی کے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ ہاٹ اسپاٹ پر ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لئے اسپرے اور فومیگیشن مہم شروع کی جائے گی۔ انہونے مزید کہا کے اس وقت کراچی کے تمام اضلاع میں کے ایم سی کی جانب سے 30 گاڑیوں کے زریعے ڈینگی کے خاتمے کے لئے اسپرے کئے جا رہی ہیں ۔ انہونے مزید کہا کے ڈینگی وائرس کی ٹیسٹ کی رقم بھی کم کریں گے جو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے پنجاب سے ڈینگی ماہرین سے سندھ کے ڈاکٹروں اور ڈینگی پروگرام کے عملے کی ٹریننگ کروائی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب، چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن عثمان اور ڈینگی پروگرام کے افسران کراچی میں جاری مہم کا معائینہ کریں گے جس کی روشنی میں مزید احکامات جاری کئے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں