میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپرنٹنڈنٹ انجینئر خرم مغل تحقیقاتی اداروں کی ریڈار پرآگئے

سپرنٹنڈنٹ انجینئر خرم مغل تحقیقاتی اداروں کی ریڈار پرآگئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی ) سپرنٹنڈنٹ انجینئر خرم مغل تحقیقاتی اداروں کی ریڈ ار پرآگئے، پراونشل ہائے وے مٹھی میں من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دینے سمیت ایڈوانس ادائیگیاں کرنے کا انکشاف، خرم مغل حیدرآباد میرپورخاص ڈوئل کیریج وے پراجیکٹ کی پی ڈی کے عہدے پر براجمان، تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ انجینئر خرم مغل تحقیقاتی اداروں کی ریڈ لائن پر آ گئے ہیں، ذرائع کے مطابق حیدرآباد میرپورخاص ڈوئل کیریج وے پراجیکٹ کی پی ڈی کے عہدے پر براجمان سپرنٹنڈنٹ انجینئر خرم مغل نے پراونشل ہائے وے مٹھی میں تعیناتی کے دوران من پسند ٹھیکیداروں کو سیپرا رولز کے خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹھیکے دیے اور ایڈوانس ادائیگیاں کیں، ذرائع کے مطابق خرم مغل کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی متعدد تحقیقات زیر التوا ہیں، ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے خرم مغل کی تعیناتی، ترقیوں، دوران تقرری ٹھیکوں کے ٹینڈرز، جاری کی گئی رقم سمیت اثاثہ جات کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں، ذرائع کے مطابق خرم مغل نے کروڑوں روپے کے اثاثہ جات بنائے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں