میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گھربیٹھے تنخواہیں لینے والے پولیس افسران ،اہلکاروں کی شامت

گھربیٹھے تنخواہیں لینے والے پولیس افسران ،اہلکاروں کی شامت

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ پولیس کے اندرونی ذرائع سے ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق سندھ پولیس میں ڈیوٹیاں انجام دینے والے تمام ملامین کو آئی جی سندھ نے حکم دیا تھا کہ تمام افسران وا اہلکار اپنے دفاتروں میں آنے سے قبل اپنی آمد کی انٹری کرائے گا لیکن آئی جی سندھ کے ان احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دئیے گے ہیں پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سندھ بھر کی پولیس کے تقریباً 39 ہزارملامین گھر بیٹھے تنخواہ وصول کررے ہیں ادھر سندھ پولیس میں نفری کی کمی کا ہونا قرار دیا جارہا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے گھر بیٹھے تنخوا ہیں وصول کرنے والے گھوسٹ ملازمین کے خلاف سخت ترین کاروائی کے احکامات جاری کردیے ہیں اور ان ملازمین کی مبینہ سرپرستی کرنے والے افسران کے خلاف بھی ڈنڈا اٹھالیا ہے آئی جی آفس کے ذرائع کے مطابق جلدہی گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے والے اہلکاروں کی فہرست مرتب کی جاری ہے جن کو آئی جی سندھ کے سخت ترین احکامات کے تحت جلدہی ملازمتوں سے فارغ کردیا جائے گا اور ان کی پشت پناہی کرنے والے افسران کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرکے انہیں آہنی شکنجے میں لے لیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں