میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ڈسٹرکٹ میل آفس بدترین تنزلی و کرپشن کا شکار

کراچی ڈسٹرکٹ میل آفس بدترین تنزلی و کرپشن کا شکار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) کراچی ڈسٹرکٹ میل آفس بدترین تنزلی و کرپشن کا شکار ہو گیا نااہل و کرپٹ افسر مصباح الدین کی بطور ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ایم۔ایس۔ٹی کراچی کی تعیناتی محکمے میں بدعنوانیوں کا باعث بن گئی.تفصیلات کے مطابق کرپشن، رشوت ستانی اور بدانتظامیوں کی متعدد شکایات سامنے آنے کے باوجود بھی لاڈلہ افسر تاحال اپنے عہدے پر براجمان ہے اس حوالے سے اسداللہ خان چیئرمین آل پاکستان ڈی۔ایم۔اوز ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین کئی مواقع پر خطوط کے ذریعے اعلی احکام کو مصباح الدین کی کرپشن اور بدعنوانی سے آگاہ کرتے رہے ہیں ان کے کارناموں میں سب سے بڑا کارنامہ دوران ڈیوٹی معذور ہونے والا سارٹر عبداللہ خالد سے رشوت وصول کرنا ہے میڈیکل کوٹے پر ریٹائرڈ کرکے پینشن، گریجویٹی، دیگر مراعات میں لاکھوں روپے اس کرپٹ افسر کی جانب سے متعدد ملازمین سے ہڑپ کئے گئے ہیں جبکہ محکمہ ڈاک کی جانب سے بھی مشکلات کا شکار اپنے ملازم و اسکے خاندان کو بییارو مددگار چھوڑ دیاگیا ہے جسکے سبب عبداللہ خالد کا خاندان کسمپرسی اور بدحالی کا شکار ہے عبداللہ خالد نے اعلی احکام سے اسکی مالی مدد و اسکے خاندان کے کسی فرد کو سرکاری نوکری دینے کی اپیل کی ہے. دوسری جانب مصباح الدین کی کرپشن و مال بناؤ پالیسی یہاں نہیں تھمّی ہے انھوں نینئی بھرتی ہونے والی ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ، ایسٹ ڈویڑن کراچی کے دفتر میں تعینات کلرک سمرین اختر سے خلافِ میرٹ ہاوس ہیرنگ / ہاوس ریکوزیشن جسکی ماہانہ رقم 25 فیصد بڑھنے سے قبل 10196 روپے بنتی ہے اور پچھلے سال جولائی 2020 سے 15 ماہ کے (Arrears) بقایاجات کے ساتھ کراچی سرکل سے منظور کروانے کے عوض مصباح الدین نے مورخہ 7 اکتوبر 2021 کو کْل بقایاجات کی رقم میں سے 50 فیصد ادائیگی بطور رشوت وصول کی ہے اس اقرباء پروری، بندر بانٹ و میرٹ کے خلاف نوازشات کی وجہ سے کئی سال پرانے ملازمین کو نظرانداز کیا گیا ہے جس کے سبب حالیہ دنوں ملازمین میں مایوسی و شدید بیچینی پائی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں