میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی حکومت میرٹ کی دھجیاں اڑا رہی ہے ، بلاول بھٹو

پی ٹی آئی حکومت میرٹ کی دھجیاں اڑا رہی ہے ، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نا اہل سلیکٹڈ حکومت ملک و عوام پر بوجھ بن چکی ہے۔انہوں نے یہ بات کراچی کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے ضمن میں شہر قائد میں سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کی عوام میں جڑیں نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 18 اکتوبر کو یوم شہدائے کارساز کے موقع پر ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔بلاول بھٹو نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوری کے ووٹوں سے بنائی گئی حکومت زبردستی عوام پر مسلط کی گئی ہے۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بیروزگاری، مہنگائی، سفارتی تنہائی اور اقتصادی بدحالی کو فروغ دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں