2021سے2023 تک، سندھ میں 259 افراد تاوان کیلئے اغوا
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ میں 2021 سے 2023 تک 259افراد کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا۔ محکمہ داخلہ نے سندھ اسمبلی کو آگاہ کردیامحکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ میں تین برسوں کے دوران دو سو نو افراد کے اغوا کے مقدمات درج کئے گئے تمام افراد کو تاوان کے لئے اغوا کیا گیا،کراچی ڈویژن میں 97مرد،دس خواتین،گیارہ بچے اغوا ہوئے اور ایک سو آٹھ مقدمات درج کئے گئے حیدرآباد ڈویژن میں دس مرد،ایک عورت،ایک بچے کو اغوا کیا گیا اور بارہ ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ سکھر ڈویژن میں بہتر مرد،ایک خاتون،پانچ بچے اغوا ہوئے ہیں اور اننچاس مقدمات درج ہوئے لاڑکانہ ڈویژن میں چوالیس مرد ، دو خواتین اغوا ہوئیں،چھتیس ایف آئی آرز درج ہوئیں محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق میرپورخاص ڈویژن میں دو مرد اغوا ہوئے نوابشاہ ڈویژن میں تین مرد اغوا ہوئے جبکہ دو مقدمات درج ہوئے ہیں ۔