میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے حیدرآبادسے کے ٹی سسٹم کا خاتمہ نہ ہو سکا

ایس بی سی اے حیدرآبادسے کے ٹی سسٹم کا خاتمہ نہ ہو سکا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایس بی سی اے حیدرآباد ریجن سے سسٹم کا خاتمہ نہ ہو سکا، کے ٹی سسٹم کے سرغنہ بلڈنگ انسپکٹر عاصم نے اتھارٹی کو مفلوج کردیا، رینجنل ڈائریکٹر بھی بلڈنگ انسپکٹر کے احکامات ماننے لگا، ڈپٹی ڈائریکٹر عابد تالپور،اورنگزیب رضی، ساجد قائم خانی، ثنائ￿ اللہ میمن اور سسٹم میں شامل افسران نے حیدرآباد میں لوٹ مار کا بازار گرم کردیا، ڈیمولیشن کے نام پر ماہانہ کروڑوں روہیکی بھتہ مافیا وصولی کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن سے کے ٹی سسٹم کا خاتمہ نہ ہو سکا ہے، کے ٹی سسٹم کے سرغنہ ڈائریکٹر کچی آبادی کاشف خان کے بہائی معطل بلڈنگ انسپکٹر عاصم نے اتھارٹی کو مفلوج کردیا ہے، ذرائع کے مطابق رینجل ڈائریکٹر عبدالرحمان بھٹی بھی سسٹم سرغنہ عاصم کے احکامات ماننے پر مجبور ہے، ذرائع کے مطابق حیدرآباد سسٹم ماہانہ 3 کروڑ روپے ٹھیکے میں دیا گیا ہے، بلڈنگ انسپکٹر عاصم اور ریجنل ڈائریکٹر عبدالرحمان بھٹی مہینے میں دو دفعہ آفیس آکر وصولی کرکے چلے جاتے ہیں، ذرائع کے مطابق ڈیمولیشن کے نام پر رکھا روزانہ لاکھوں روپے کی وصولی کی جاتی ہے، بھتہ وصولی کی منظم چین ڈپٹی ڈائریکٹر عابد تالپور،اورنگزیب رضی، ساجد قائم خانی، ثنائ￿ اللہ میمن، ارشد قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر عابد تالپور،اورنگزیب رضی، ساجد قائم خانی، ثنائ￿ اللہ میمن و دیگر افسران کے ذریعے چلائی جاتی ہے، ذرائع کے مطابق بھتہ وصولی کیلئے پرائیویٹ لوگ بھی بھرتی کئے گئے ہیں جو کہ شھر بھر میں پھیلے ہوئے ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں