میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس بھی پاکستانی عوام کے جذبہ ایثار سے متاثر

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس بھی پاکستانی عوام کے جذبہ ایثار سے متاثر

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی پاکستانی عوام کے سیلاب متاثرین کی مدد کے جذبے سے متاثر ہو گئے۔پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں کی عوام فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں، چاہے وہ زلزلے کی تباہی ہو یا سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد کی مدد، پاکستانی عوام ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔حال ہی میں پاکستان میں ہونے والی تباہ کن بارشوں اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بعد بھی پاکستان میں حکومت اور فلاحی اداروں کے علاوہ عوام بھی سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش نظر آئے جس کا اعتراف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی سوشل میڈیا پر کیا۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انتونیو گوتریس نے لکھا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے پاس گیا، ان کے پاس جو کچھ ہے وہ دوسروں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ یہ پاکستانی عوام کی موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کے باوجود دوسروں کے ساتھ یکجہتی کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں