میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن پرحملہ کرنے والے وزراء کو عبرت کا نشان بنایا جائے ،(ن)لیگ

الیکشن کمیشن پرحملہ کرنے والے وزراء کو عبرت کا نشان بنایا جائے ،(ن)لیگ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پرحملہ کرنے والے وزراء کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے ،الیکشن کمیشن کو بے اختیار بنا کر وزیر اعظم کو اختیار دینے کا منصوبہ ہے،اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین اتنی اچھی ہے تو پھر سوالات کے جواب کیوں نہیں دئیے جارہے ، وزیر اعظم ہائوس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ہے ، پاکستان کسی کے والد صاحب کی جاگیر نہیں، کالے قوانین کو منظور نہیں ہونے دیں گے۔ہفتہ کو یہاں مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کے ہمراہ مریم اورنگزیب نے کہاکہ گزشتہ ورز جس طرح قائمہ کمیٹی میں الیکشن کمیشن پر دھاوا بولا گیا ،الیکشن کمیشن کیخلاف اس وقت باتیں کی گئیں جب فراڈ مشین پر بات ہو رہی تھی ،فراڈ مشین کا مقصد انتخابات چوری کرنا ہے ،الیکٹرانک فراڈ مشین کے ذریعے الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی وزرا نے الیکشن کمیشن پر حملے کیے جو شرمناک ہیں ،الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کے تحت کارروائی کا اختیار بھی حاصل ہے ،الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والے وفاقی وزراء کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے انتخابات میں اصلاحات کیلئے 119 اجلاس بلوائے اب الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیلئے صرف تین اجلاس ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کی مضبوطی کی آج جو باتیں کر رہے ہیں وہ کل اسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے تھے ،۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت وزیراعظم ہاؤس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں