میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الطاف حسین کوانٹر نیشنل سیکرٹریٹ کی فروخت کیلئے خریدار کی تلاش

الطاف حسین کوانٹر نیشنل سیکرٹریٹ کی فروخت کیلئے خریدار کی تلاش

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) بانی متحدہ کے ستارے ایک مرتبہ پھر گردش میں آ گئے متحدہ پاکستان کی جانب سے سات جائیدادوں کی واپسی کے مطالبے کے بعد برطانیہ میں ان کیخلاف 20لاکھ پاؤنڈ کے ٹیکس ادا نہ کرنے کی تحقیقات بھی شروع ہو گئی انٹر نیشنل سیکرٹریٹ کی فروخت کے لیے متحدہ لندن کو خریدار کی تلاش ۔ذرائع کے مطابق متحدہ پاکستان کی جانب سے بانی متحدہ سے پارٹی کی ملکیت میں شمار کی جانے والی جائیدادیں جن میں ایبے ویو ہاؤس،ہائی ویو گارڈنز فرسٹ ہاؤس،ہائی ویوگارڈنز سیکنڈ ہاؤس،وچ چرچ لین فرسٹ ہاؤس،وچ چرچ لین سیکنڈ ہاؤس،بروک فیلڈ ایونیو ہاؤس،اور ایم کیو ایم فرسٹ فلور ازبتھ ہاؤس شامل ہیں کی واپسی کے ساتھ ساتھ مذکورہ جائیدادوں کے کرایوں کی مد میں پانچ ملین پاؤنڈکا مطالبہ کیا گیا ہے جس پرمتحدہ لندن کی جانب سے قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی متحدہ کیخلاف متحدہ پاکستان کی لندن ہائیکورٹ میں درخواست کے بعد ان کے گرد مزید گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے جس کے تحت برطانیہ میں ان کیخلاف 1995سے 2015تک ٹیکس ادا نہ کرنے کی تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں جس میں وہ غفلت کے مرتکب تصور کیے جا رہے ہیں 44کروڑ دس لاکھ سے زائد ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر چند روز قبل بر طانوی حکومت کی جانب سے ان پرجرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جس پر وہ حالیہ دنوں شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اس ضمن میں ان کی جانب سے لندن میں موجود انٹر نیشنل سیکرٹریٹ کی فروخت کاحتمی فیصلہ کر لیا گیاہے جس کی بولی دس لاکھ پاؤنڈمقرر کی گئی ہے آئندہ چند روز میں انٹر نیشنل سیکرٹریٹ کو فروخت کیے جانے کے امکانات روشن ہیں۔ واضح رہے بانی متحدہ لندن میں گذشتہ تین سالوں میں چارسے زائد جائیدادیں فروخت کر چکے ہیں جبکہ چھ ماہ قبل ان کی جانب سے لندن میں ایجویئر انڈر گراؤنڈ اسٹیشن سے چند فاصلے پر قائم انٹر نیشنل سیکرٹریٹ کی فروخت سے متعلق عمارت کے باہر اشتہار آویزاں کیا گیا تھا جبکہ اسٹیٹ ایجنٹوں سے رابطوں کو ضروری بنایا گیا تھا جس پر متحدہ لندن کو کئی روز گزر جانے کے باجود بھی بہتر خریدار نہ مل سکا تھا بعد ازاں انٹر نیشنل سیکرٹریٹ کی فروخت کا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں