میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم اے جناح روڈ بہادر شاہ ظفر مارکیٹ میں غیر قانونی تعمیرات شروع

ایم اے جناح روڈ بہادر شاہ ظفر مارکیٹ میں غیر قانونی تعمیرات شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی میں ایم کیو ایم کے راہنمائوں نے چائنا کٹنگ سے تو لاتعلقی کااظہار کیا لیکن یو سی چیئرمینوں نے مارکیٹ کٹنگ متعارف کرا دی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے قریب کے ایم سی کی بہادر شاہ ظفر مارکیٹ کی پہلی منزل پر غیر قانونی طور پر دُکان بنائی جارہی ہے۔ مارکیٹ کے فرسٹ فلور پر دفتر ہونے کے باوجود نئے دفتر کا بہانہ بنا کر دکان بنائی جارہی ہے۔ نئی دکان کی تعمیر اور قبضے میں یو سی چیئرمین اور کے ایم سی کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین ناصر تیموری اور ضلع جنوبی کے اپوزیشن لیڈر مقیم عالم سمیت ان کے 2 کارندے سلیم اور ابرار شامل ہیں۔ دکان کی فروخت کا معاملہ دکان کی مکمل تعمیر سے قبل ایک کروڑ 15 لاکھ روپے میں طے پا گیا۔ مارکیٹ یونین نے بھی اس سلسلے میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو درخواست دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں