میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کا بیٹا پشاور سے گرفتار

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کا بیٹا پشاور سے گرفتار

جرات ڈیسک
هفته, ۱۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف رہنما اور سابق وزیر خیبر پختونخوا عاطف خان کے بیٹے کو پشاور سے حراست میں لے لیا گیا۔ نائب صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہر شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے نے رہنما پی ٹی آئی عاطف خان کے بیٹے کو پشاور ائیرپورٹ سے حراست میں لیا ہے۔ تاہم ایف آئی اے کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی گھر واپس پہنچ گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے الحمدللہ محفوظ ہوں، دعاؤں اور نیک خواہشات پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں