میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں پالتو شیر باہر نکل آئے، شہری گھروں میں محصور

کراچی میں پالتو شیر باہر نکل آئے، شہری گھروں میں محصور

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

گھر میں پالے ہوئے پانچ شہر گھر سے نکل کر نجی مدرسے میں گھس گئے، شیروں کے گھر سے نکلنے پر لوگوں میں بھگڈر مچ گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے گلشن حدید کے قریب واقع نجی سوسائٹی میں گھر میں پالے گئے خطرناک شیر سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں میں جنگلی جانوروں کو دیکھ کر شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر گھر سے نکلنے کے بعد قریب واقع مدرسے میں داخل ہوگئے، شیروں کے گھر سے نکلنے اور مدرسے میں گھسنے پر لوگوں میں بھگڈر مچ گئی۔جنگلی جانوروں کو باہر کھلے عام گھومتا دیکھ کر نجی سوسائٹی کے رہائشی گھروں میں محصور ہوگئے، سوسائٹی کے مکینوں نے مدد کیلئے فوراً صحافیوں و پولیس کو فون پر اطلاع دی۔واقعے کی اطلاع ملنے کے باوجود بن قاسم پولیس اور وائلڈ لائف کے اہلکار جائے وقوعہ پر نہیں پہنچے۔شیروں کے باہر نکلنے کو موقع غنیمت جانتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز پر بھی تنقید کے نشتر چلا دئیے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’کراچی میں پانچ ‘‘پالتو شیر ‘‘ باہر نکل آئے ، شیر گلشن حدید میں مدرسے میں گھس گئے ، آج شیروں کا بْرا دن ہے، پکڑے جائیں گے , ایک سیاسی رہنما نے شیر پالے ہوئے تھے ‘۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں